مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يقول: إذا جعل عليه بدنة نحرها بمكة؟ باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس پر اونٹ کی قربانی لازم ہو وہ اس کی قربانی مکہ مکرمہ میں کرے
حدیث نمبر: 16102
١٦١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (محبوب) (١) القواريري عن مالك بن حبيب قال: سمعت سالم بن عبد اللَّه وسئل عن البدن فقال: لا تغني بدنة إلا بهذا البلد يعني مكة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم بن عبداللہ سے اونٹ کی قربانی کے متعلق دریافت کیا گیا ؟ فرمایا کہ اس نذر کو مکہ کے علاوہ کہیں اور پورا نہ کرو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (مجلوب).