مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره أن يقدم ثقله من منى باب: جو حضرات منیٰ سے اپنا سامان پہلے منتقل کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 16090
١٦٠٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الحسين عن شريك عن ليث عن طاوس قال: إذا حل لك النفر فلا بأس أن تقدم ثقلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ جب (حج مکمل ہونے کے بعد واپسی) جائز ہوگئی تو اپنا سامان پہلے منتقل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔