مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16089

باب: جو حضرات منیٰ سے اپنا سامان پہلے منتقل کرنے کو ناپسند سمجھتے ہیں

من كره أن يقدم ثقله من منى

حدیث نمبر: 16089
١٦٠٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن حماد عن إبراهيم أنه قال: إذا أنت ارتحلت فلا يسبقك ثقلك فإن ذلك يكره.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب واپسی کا ارادہ کرو تو تمہارا سامان تم پر سبقت نہ کرے، ایسا کرنا ناپسندیدہ ہے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 16089
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 15628»