مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
فيمن ساق هديا واجبا فعطب أيأكل منه؟ باب: جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 16037
١٦٠٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن أشعث عن الشعبي عن عبد اللَّه قال: إذا ساق هديًا واجبًا فعطب، أكل وأطعم وعليه البدل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب ھدی واجب کو وہ ہانکے اور وہ تھک جائے تو اس کو کھالے اور دوسروں کو کھلا دے اور اس پر اس کا بدل لازم ہے۔