مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 16036
باب: جو واجب ھدی کو ہانکے پھر وہ ھدی تھک جائے تو کیا اس کو ذبح کر کے کھا سکتا ہے؟
فيمن ساق هديا واجبا فعطب أيأكل منه؟
حدیث نمبر: 16036
١٦٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء في رجل ساق بدنة فعطبت، قال: يأكل ويطعم ويتصدق؛ لأن عليه البدل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو اونٹ کو ہانکے پھر وہ راستہ میں تھک جائے کہ اس میں سے کھالے اور دوسروں کو کھلا بھی دے اور صدقہ کر دے، کیونکہ اس پر اب اس کا بدل لازم ہے۔