مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15947

باب: جو حضرات عید الاضحی کی دو رکعتیں ادا کیے بغیر منیٰ میں قربانی کرتے ہیں

من كان يذبح بمنى ولا يصلي ركعتين؟

حدیث نمبر: 15947
١٥٩٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عبد الملك قال: سألت عطاء قلت: قال لي قائل: صل الركعتين (قبل) (١) أن تذبح، فقال: ليس ذلك على أهل منى، إنما صلاتهم موقفهم بجمع.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ مجھ سے ایک شخص نے کہا ہے کہ قربانی کرنے سے پہلے عید کی نماز ادا کرلو ؟ حضرت عطاء نے فرمایا کہ منیٰ والوں پر عید کی نماز نہیں ہے، ان کی نماز تو مزدلفہ میں ٹھہرنا ہی ہے۔

حواشی
(١) في [س]: (قيل).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15947
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15951، ترقيم محمد عوامة: 15489»