مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في القوم يشتركون في الصيد وهم محرمون باب: کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
حدیث نمبر: 15933
١٥٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: سألت أبا جعفر وعطاء عن القوم يشترهون في الصيد وهم محرمون (فقالا) (١): جزاء واحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر اور حضرت عطاء سے دریافت کیا کہ اگر کچھ محرم لوگ مل کر شکار کرلیں ؟ آپ نے فرمایا سب پر ایک جزاء لازم آئے گی۔
حواشی
(١) في [س، هـ]: (فقال).