مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15934
باب: کچھ محرم اشخاص مل کر اگر کوئی شکار کریں
في القوم يشتركون في الصيد وهم محرمون
حدیث نمبر: 15934
١٥٩٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن ليث عن عطاء قال: إذا اشترك الرجلان في الصيد فكفارة واحدة، وإن أكلا فعلى كل واحد منهما جزاء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر دو آدمی مل کر کوئی شکار کرلیں تو ان پر ایک ہی کفارہ لازم ہے اور اگر وہ اس میں سے کھا لیں تو پھر ہر ایک پر الگ الگ کفارہ لازم ہے۔