مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في قوله تعالى: ﴿فصيام ثلاثة (أيام) في الحج﴾ باب: اللہ تعالیٰ کے قول {فَصِیَامُ ثَلٰثَۃِ اَیَّامٍ فِی الْحَجِّ} کی تفسیر
حدیث نمبر: 15842
١٥٨٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن يونس بن أبى إسحاق عن وبرة عن ابن عمر وعبيد بن عمير قال ابن عمر: (قبل) (١) (يوم) (٢) التروية بيوم ويوم التروية ويوم عرفة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک روزہ یوم الترویہ سے ایک دن پہلے رکھے، ایک روزہ یوم الترویہ کو اور ایک روزہ عرفہ کے دن، اور حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ تین روزے ایام تشریق میں رکھے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [جـ].