مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان إذا رمى الجمرة كبر مع كل حصاة؟ باب: جب جمرات کی رمی کرے تو ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھے
حدیث نمبر: 15767
١٥٧٦٧ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا محبوب عن أبي سعيد (الخلقاني) (١) قال رأيت سالم بن عبد اللَّه يرمي جمرة العقبة من بطن الوادي، يكبر مع كل حصاة تكبيرة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخلقانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو دیکھا کہ آپ نے جمرہ عقبہ کی رمی بطن وادی سے فرمائی اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھی۔
حواشی
(١) في [ن]: (الحلقاني).