حدیث نمبر: 15619
١٥٦١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن عمرو بن ميمون عن أبيه عن عبد اللَّه بن عمر قال: سألني رجل أحك رأسي وأنا محرم؟ قال: إن شئت، قال: إني (حككته) (١) فوقعت منه قملة فطلبتها ولم أجدها قال: ضالة لا توجد (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے سوال کیا کہ میں حالت احرام میں اپنے سر کو کھجلا سکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اگر تو چاہے، اس نے عرض کیا کہ میں نے سر کو کھجلایا تو اس میں ایک جوں گری پھر میں نے دوبارہ اس کو تلاش کیا تو نہ پایا، آپ نے عرض کیا کہ وہ بھاگنے والی ہے تو اس کو نہ پائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (حكتيه).