مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15529
باب: کوئی شخص اس حال میں احرام باندھنے کا ارادہ کرے کہ اس کے پاس شکار ہو
في (الرجل يحرم) وعنده الصيد
حدیث نمبر: 15529
١٥٥٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن يزيد بن أبي زياد عن عبد اللَّه بن الحارث قال: كنا نحج ونترك عند أهلنا أشياء من الصيد ما نرسلها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حج کیا کرتے تھے اور ہمارے گھر والوں کے پاس شکار کے جانور موجود ہوتے تھے۔ ہم ان کو آزاد نہیں کرتے تھے۔