مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الكحل للمحرم والمحرمة باب: محرم شخص اور محرمہ خاتون کا سرمہ استعمال کرنا
حدیث نمبر: 15524
١٥٥٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن مجاهد قال: لا تكتحل إلا من رمد، ولا تكتحل (١) بكحل فيه طيب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد ارشاد فرماتے ہیں کہ جس محرمہ کی آنکھ میں تکلیف ہو صرف وہ سرمہ لگائے اور ایسا سرمہ استعمال نہ کرے جس میں خوشبو ہو۔
حواشی
(١) في [ز]: زيادة (فتكتحل).