مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15342
باب: جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
من كان يأمر بتعليم المناسك
١٥٣٤٢ - قال: فكان علي يقول بالعراق: فذهبت إلى رسول اللَّه ﷺ محرشًا على فاطمة للذي صنعت مستفتيا لرسول اللَّه فيما ذكرت عنه، قال: (فأخبرته) (١) (٢) أني أنكرت ذلك عليها فقال: "صدقت صدقت"، قال: "ما قلت حين فرضت الحج؟ " قال: قلت: اللهم إني أهل بما أهل به رسولك، قال: "فإن معي الهدي فلا تحل" (٣).حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ عراق میں فرمایا کرتے تھے : میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے اس عمل پر شکایت کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا، اور جو بات انھوں نے آپ کے حوالے سے بیان کی تھی اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ پوچھنے گیا، میں نے آپ کو بتایا کہ میں نے ان پر اعتراض کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس نے سچ کہا، اس نے سچ کہا۔ (پھر) فرمایا : تم نے حج کی نیت کرتے وقت کیا کہا تھا ؟ میں نے عرض کیا : اے اللہ ! میں اسی کا احرام باندھتا ہوں جس کا احرام تیرے رسول نے باندھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : میرے ساتھ قربانی کے جانور ہیں، لہٰذا تم احرام نہ کھولنا۔