مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15341

باب: جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں

من كان يأمر بتعليم المناسك

حدیث نمبر: 15341
١٥٣٤١ - ثم رجع إلى الركن فاستلمه ثم خرج من الباب إلى الصفا، فلما دنا من الصفا قرأ: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ [البقرة: ١٥٨]، (ابدأ بما بدأ اللَّه به) (١) فبدأ بالصفا فرقى عليه حتى رأى البيت، فاستقبل البيت ووحد اللَّه وكبره وقال: "لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير لا إله إلا اللَّه وحده، (أنجز وعده و) (٢) نصر عبده، وهزم الأحزاب وحده"، ثم دعا بين ذلك، (ثم) (٣) (قال (مثل) (٤) ذلك) (٥) ثلاث مرات، ثم نزل إلى المروة حتى (إذا) (٦) انصبت قدماه إلى بطن الوادي (سعى) (٧)، حتى إذا صعدنا مشى، حتى أتى المروة ففعل على المروة كما فعل على الصفا، حتى إذا كان آخر (طواف) (٨) ⦗٤١١⦘ (على) (٩) المروة قال: "إني لو استقبلت (من) (١٠) أمري ما استدبْرتُ لم أَسق الهدي وجعلتُهَا عُمْرَةً فمن كان منكم ليس معه هديٌ فليحلُّ وليجعلها عمرة"، فقام سراقة ا (بن مالك) (١١) بن جعشم فقال: يا رسول اللَّه لعامنا هذا (أم للأبد) (١٢) فشبك رسول اللَّه ﷺ أصابعه واحدة في الأخرى وقال: "دخلت العمرة في الحج. . . " مرتين "لا بلِ لأبد أبد". وقدم علي من اليمن ببدن النبي ﷺ فوجد فاطمة ممن حل ولبست (ثيابًا صبيغًا (١٣) واكتحلت، فأنكر ذلك عليها فقالت: أبي أمرني بهذا.
مولانا محمد اویس سرور

پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکن (حجر اسود) کی طرف لوٹے اور اس کا استلام فرمایا، پھر دروازے سے صفا کی طرف نکلے، جب صفا کے قریب ہوئے تو { اِنَّ الصَّفَا وَ الْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَآئِرِ اللّٰہِ } تلاوت فرمائی (اور فرمایا کہ) میں اس سے ابتداء کرتا ہوں جس سے اللہ تعالیٰ نے ابتداء کی، پس آپ نے صفا سے ابتداء کی اور اس پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھ لیا، پھر بیت اللہ کی طرف رخ کیا اور اللہ کی توحید اور بڑائی بیان کی اور فرمایا : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ ، أَنْجَزَ وَعدَہُ ، وَنَصَرَ عَبْدَہُ ، وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ ، پھر اس کے درمیان دعا فرمائی، اور اسی طرح تین مرتبہ کہا۔ پھر مروہ کی طرف اترے یہاں تک کہ جب آپ کے قدم وادی کے نشیب میں پہنچے تو آپ نے دوڑ لگائی، اور جب ہم اوپر چڑھنے لگے تو آپ عام رفتار سے چلے، یہاں تک کہ مروہ پر آئے اور مروہ پر بھی وہی کیا جو صفا پر کیا تھا، یہاں تک کہ جب مروہ پر آخری چکر تھا تو فرمایا : اگر مجھے اپنے معاملے کا پہلے سے وہ علم ہوتا جو بعد میں ہوا تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا اور اس (احرام) کو عمرہ بنا دیتا، پس تم میں سے جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں وہ احرام کھول دے اور اسے عمرہ بنا لے۔ اس پر حضرت سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا یہ ہمارے اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں ڈالیں اور دو مرتبہ فرمایا : عمرہ حج میں داخل ہوگیا، نہیں بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ یمن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قربانی کے اونٹ لے کر آئے تو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ان لوگوں میں پایا جنہوں نے احرام کھول دیا تھا، انھوں نے رنگے ہوئے کپڑے پہن رکھے تھے اور سرمہ لگایا ہوا تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان پر اعتراض کیا تو انھوں نے فرمایا : میرے والد نے مجھے اس کا حکم دیا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [جـ، ص]: (أنجز وعده)، وفي [ز]: (نجز وعده).
(٣) في [أ، ن، ز]: (ثم).
(٤) في [أ، ز]: (بين).
(٥) سقط من: [جـ، ص].
(٦) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(٧) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(٨) في [ب، ف]: (طوافه) وفي مسلم (طواف).
(٩) في [جـ]: (عمل).
(١٠) في [ن، ز]: (عن).
(١١) سقط من: [أ، جـ، ص، ز، ن].
(١٢) في [جـ]: (أم لأبد)، وفي [أ، ن]: (أولا بدٍ أبدٍ).
(١٣) في [أ، ز]: (ثياب صبغًا)، وفي [جـ، ص]: (ثيابًا صبغًا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15341
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15341، ترقيم محمد عوامة ---)