مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15343
باب: جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
من كان يأمر بتعليم المناسك
١٥٣٤٣ - قال: (فكان) (١) جماعة الهدي الذي قدم به علي من اليمن (والذي) (٢) أتى به النبي ﷺ مائة، قال: فحل الناس كلهم وقصروا إلا النبي ﷺ ومن كان معه هدي، فلما كان يوم التروية توجهوا إلى منى فأهلوا بالجج، وركب رسول اللَّه ﷺ فصلى بها الظهر والعصر والمغرب والعشاء والصبح، ثم مكث قليلًا حتى طلعت الشمس وأمر بقبة من شعر (فضربت) (٣) له بنمرة، فسار رسول اللَّه ﷺ ولا (تشك) (٤) قريش إلا أنه (واقف) (٥) عند المشعر الحرام كما كانت قريش تصنع في الجاهلية، فأجاز رسول اللَّه ﷺ (حتى) (٦) أتى عرفة فوجد القبة قد ضربت له بنمرة، فنزل بها حتى إذا زاغت الشمس أمر (بالقصواء) (٧) فرحلت له، فأتى بطن الوادي فخطب الناس (فقال) (٨): "إن دماءكم (وأموالكم) (٩) حرام عليكم كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا، ألا كل شيء من أمر الجاهلية تحت قدمي موضوع، ودماء الجاهلية موضوعة، وإن أول دم أضع من دمائنا دم (ابن) (١٠) ربيعة ابن الحارث كان مسترضعًا في بني سعد فقتلته هذيل، وربا أهل الجاهلية موضوع، وأول ربا أضع (ربانا) (١١) ربا عباس بن عبد المطلب فإنه كله موضوع، فاتقوا اللَّه في ⦗٤١٣⦘ النساء، فإنكم أخذتموهن (بأمر) (١٢) اللَّه واستحللتم فروجهن بكلمة اللَّه، ولكم عليهن إلا يوطئن فرشكم أحدا تكرهونه، فإن فعلن ذلك فاضربوهن ضربًا غير مبرح ولهن عليكم رزقهن وكسوتهن بالمعروف، وقد تركت فيكم ما لن تضلوا بعده إن اعتصمتم به كتاب اللَّه، وأنتم تسألون عني فما أنتم قائلون؟ " قالوا: نشهد أن قد بلغت وأديت ونصحت وقال بإصبعه السبابة (يرفعها إلى السماء) (١٣) وينكتها إلى الناس: " (اللهم اشهد) (١٤)، اللهم اشهد" ثلاث مرات، ثم أذن (ثم) (١٥) (أقام فصلى الظهر ثم أقام فصلى العصر) (١٦) (١٧) ولم يصل بينهما شيئًا، ثم ركب رسول اللَّه ﷺ حتى أتى الوقف، فجعل بطن ناقته القصواء إلى الصخرات وجعل (حبل) (١٨) المشاة بين يديه، واستقبل القبلة فلم يزل واقفا حتى (غربت) (١٩) الشمس وذهبت الصفرة قليلًا حتى غاب القرص، وأردف أسامة خلفه، (ودفع) (٢٠) رسول اللَّه ﷺ وقد (شنق) (٢١) للقصواء الزمام حتى إن رأسها ليصيب مورك (رحله) (٢٢)، ويقول بيده ⦗٤١٤⦘ اليمنى: "أيها الناس السكينة (السكينة) (٢٣) " كلما أتى جبلًا من الجبال أرخى لها قليلًا حتى (تصعده) (٢٤) حتى أتى المزدلفة فصلى بها المغرب والعشاء بأذان واحد وإقامتين ولم يسبح بينهما شيئًا، ثم اضطجع رسول اللَّه ﷺ حتى طلع الفجر، (فصلى) (٢٥) حين تبين له الصبح بأذان وإقامة، ثم ركب القصواء حتى أتى المشعر الحرام فاستقبل القبلة فدعاه وكبره وهلله ووحده (فلم) (٢٦) يزل واقفًا حتى أسفر جدًا، فدفع قبل أن تطلع الشمس، وأردف الفضل بن عباس وكان (رجلًا) (٢٧) حسن الشعر أبيض وسيمًا، فلما دفع رسول اللَّه ﷺ مرت ظُعنٌ يجرين، فطفق الفضل ينظر إليهن، فوضع رسول اللَّه ﷺ يده على وجهه، فحول الفضل وجهه إلى الشق الآخر ينظر، فحول رسول اللَّه ﷺ يده من الشق الآخر على وجه الفضل، (فصرف) (٢٨) وجهه من الشق الآخر ينظر حتى أتى (محسرًا) (٢٩) (فحرك) (٣٠) قليلًا، ثم سلك الطريق الوسطى التي تخرج إلى الجمرة الكبرى، حتى أتى الجمرة التي عند الشجرة فرماها بسبع حصيات يكبر مع كل حصاة منها مثل حصى الخذف، رمى (من) (٣١) بطن الوادي، ثم انصرف (إلى) (٣٢) المنحر، فنحر ثلاثًا وستين بيده، ثم أعطى عليًّا فنحر ما غبر (منها) (٣٣)، وأشركه في هديه ⦗٤١٥⦘ وأمر (من) (٣٤) كل بدنة ببضعة فجعلت في قدر فطبخت، فأكلا من لحمها وشربا من مرقها، ثم ركب رسول اللَّه ﷺ فأفاض إلى البيت فصلى بمكة الظهر، فأتى بني عبد المطلب يسقون على زمزم فقال: "انزعوا بني عبد المطلب، فلولا أن تغلبكم الناس على سقايتكم لنزعت معكم"، فناولوه دلوا فشرب منه (٣٥).حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جو قربانی کے جانور یمن سے لائے تھے اور جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ساتھ لائے تھے ان سب کی تعداد سو تھی، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جن کے ساتھ قربانی کے جانور تھے ان کے علاوہ سب لوگوں نے احرام کھول دیا اور بال کتروا لیے، پھر جب یوم الترویہ آیا تو لوگ منیٰ کی طرف چلے اور حج کا احرام باندھا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہوئے اور وہاں ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں ادا فرمائیں، پھر تھوڑی دیر ٹھہرے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوگیا، اور آپ نے حکم دیا کہ بالوں کا ایک خیمہ آپ کے لیے نمرہ میں لگایا جائے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوئے اور قریش کو اس میں کوئی شک نہ تھا کہ آپ مشعر حرام کے پاس ٹھہریں گے جیسا کہ قریش زمانہ جاہلیت میں کیا کرتے تھے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے گزر گئے یہاں تک کہ عرفہ آئے، تو دیکھا کہ نمرہ میں آپ کے لیے خیمہ لگا دیا گیا ہے، آپ اس میں اترے، یہاں تک کہ جب سورج ڈھل گیا تو قصواء (اونٹنی) کا حکم دیا، اس پر کجاوہ کسا گیا، پھر آپ وادی کے نشیب میں آئے اور لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا : بیشک تمہارے خون اور تمہارے مال تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تمہارے اس دن کی، تمہارے اس مہینے میں اور تمہارے اس شہر میں حرمت ہے، سن لو ! جاہلیت کی ہر چیز میرے قدموں تلے پامال ہے، جاہلیت کے خون معاف ہیں، اور ہمارے خونوں میں سے پہلا خون جسے میں معاف کرتا ہوں وہ ربیعہ بن حارث کے بیٹے کا خون ہے جو بنو سعد میں دودھ پیتا تھا اور اسے ہذیل نے قتل کردیا تھا، اور جاہلیت کا سود ختم ہے، اور ہمارے سود میں سے پہلا سود جسے میں ختم کرتا ہوں وہ عباس بن عبد المطلب کا سود ہے، وہ سارا کا سارا ختم ہے، پس عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو، کیونکہ تم نے انہیں اللہ کے حکم سے لیا ہے اور اللہ کے کلمہ کے ذریعہ ان کی شرم گاہوں کو اپنے لیے حلال کیا ہے، اور تمہارا ان پر حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستروں پر کسی ایسے شخص کو نہ آنے دیں جسے تم ناپسند کرتے ہو، اگر وہ ایسا کریں تو انہیں ایسی مار مارو جو سخت نہ ہو، اور ان کا تم پر حق یہ ہے کہ دستور کے مطابق ان کا کھانا اور لباس (تمہارے ذمہ) ہو، اور میں تم میں وہ چیز چھوڑے جا رہا ہوں کہ اگر تم نے اسے مضبوطی سے تھامے رکھا تو اس کے بعد ہرگز گمراہ نہ ہوگے : اللہ کی کتاب، اور تم سے میرے بارے میں پوچھا جائے گا تو تم کیا کہو گے ؟ لوگوں نے عرض کیا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ نے (پیغام) پہنچا دیا، (حق) ادا کردیا اور خیرخواہی فرمائی، تو آپ نے اپنی شہادت کی انگلی آسمان کی طرف اٹھاتے اور لوگوں کی طرف جھکاتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا : اے اللہ ! گواہ رہنا، اے اللہ ! گواہ رہنا۔ پھر اذان ہوئی، پھر اقامت ہوئی تو آپ نے ظہر کی نماز پڑھی، پھر اقامت ہوئی تو عصر کی نماز پڑھی اور ان دونوں کے درمیان کوئی نماز نہیں پڑھی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہو کر موقف پر آئے اور اپنی اونٹنی قصواء کا پیٹ چٹانوں کی طرف کیا اور پیدل چلنے والوں کے راستے کو اپنے سامنے رکھا اور قبلہ رخ ہوئے، پھر مسلسل کھڑے رہے یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا اور زردی کچھ کم ہوگئی یہاں تک کہ سورج کی ٹکیہ غائب ہوگئی، اور حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے سوار کیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوئے، آپ نے قصواء کی مہار اتنی کھینچ رکھی تھی کہ اس کا سر کجاوے کے اگلے حصے کو چھو رہا تھا، اور آپ اپنے دائیں ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرما رہے تھے : اے لوگو ! سکون سے، سکون سے۔ جب بھی کسی پہاڑی پر آتے تو اس کی مہار تھوڑی ڈھیلی کردیتے یہاں تک کہ وہ اس پر چڑھ جاتی، یہاں تک کہ مزدلفہ آئے اور وہاں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا فرمائیں اور ان کے درمیان کوئی نفل نہیں پڑھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے یہاں تک کہ فجر طلوع ہوگئی، اور جب صبح واضح ہوگئی تو اذان اور اقامت کے ساتھ فجر کی نماز ادا فرمائی، پھر قصواء پر سوار ہو کر مشعر حرام آئے، قبلہ رخ ہو کر اللہ سے دعا کی، اس کی تکبیر، تہلیل اور توحید بیان کی، اور مسلسل کھڑے رہے یہاں تک کہ خوب روشنی ہوگئی، پھر سورج نکلنے سے پہلے روانہ ہوئے، اور حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے سوار کیا، وہ خوبصورت بالوں والے، گورے اور حسین آدمی تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روانہ ہوئے تو کچھ عورتیں اپنی سواریوں میں گزریں، حضرت فضل ان کی طرف دیکھنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے چہرے پر اپنا ہاتھ رکھ دیا، تو حضرت فضل نے اپنا چہرہ دوسری طرف پھیر کر دیکھنا شروع کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری طرف سے اپنا ہاتھ حضرت فضل کے چہرے پر رکھ دیا، تو انھوں نے دوسری طرف سے چہرہ پھیر کر دیکھا، یہاں تک کہ آپ وادی محسر میں آئے تو (سواری کو) تھوڑا تیز کیا، پھر درمیانی راستہ اختیار کیا جو جمرہ کبریٰ کی طرف نکلتا ہے، یہاں تک کہ اس جمرہ پر آئے جو درخت کے پاس ہے اور اسے سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہتے تھے، وہ کنکریاں انگلیوں سے پھینکی جانے والی کنکریوں جیسی تھیں، آپ نے وادی کے نشیب سے رمی فرمائی، پھر قربان گاہ کی طرف تشریف لے گئے اور اپنے دست مبارک سے تریسٹھ (اونٹ) نحر کیے، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دے دیے تو باقی انھوں نے نحر کیے، اور آپ نے انہیں اپنی قربانی میں شریک کیا، پھر ہر اونٹ میں سے ایک ٹکڑا لینے کا حکم دیا، وہ ایک ہانڈی میں ڈال کر پکائے گئے، تو دونوں حضرات نے اس کا گوشت کھایا اور اس کا شوربہ پیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوار ہو کر بیت اللہ کی طرف (طواف افاضہ کے لیے) تشریف لے گئے اور ظہر کی نماز مکہ میں ادا فرمائی، پھر بنو عبد المطلب کے پاس آئے جو زمزم پر پانی پلا رہے تھے، اور فرمایا : اے بنو عبد المطلب ! پانی کھینچو، اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ لوگ تمہارے پانی پلانے (کے حق) پر تم پر غالب آجائیں گے تو میں بھی تمہارے ساتھ پانی کھینچتا، تو انھوں نے آپ کو ایک ڈول دیا اور آپ نے اس میں سے پیا۔