حدیث نمبر: 15325
١٥٣٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن أبيه أن النبي ﷺ اعتمر عام الفتح من الجعرانة، فلما فرغ من عمرته استخلف أبا بكر على مكة وأمره أن يعلم الناس المناسك وأن يؤذن في الناس: "من حج العام فهو آمن ولا يحج بعد العام مشرك، ولا يطوف بالبيت عريان" (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عروہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے سال مقام جعرانہ سے عمرہ کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عمرہ سے فارغ ہوئے تو حضرت ابوبکر صدیق کو مکہ پر امیر مقرر فرمایا اور ان کو حکم دیا کہ لوگوں کو مناسک حج کی تعلیم دو ، اور لوگوں میں یہ اعلان (بھی) کروا دو کہ جو اس سال حج کرے وہ مامون ہے، اور آج کے بعد مشرک حج نہیں کرسکتا اور بیت اللہ کا طواف برہنہ ہو کر نہیں کیا جاسکتا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15325
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15325، ترقيم محمد عوامة 14913)