مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15326
باب: جو حضرات مناسک حج سیکھنے کا حکم فرماتے ہیں
من كان يأمر بتعليم المناسك
١٥٣٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (فضيل) (١) عن (عطاء) (٢) بن السائب عن (سالم) (٣) بن أبي الجعد عن ابن عباس قال: جاء أعرابي إلى النبي ﷺ فقال: السلام عليك يا غلام بني عبد المطلب فقال: "وعليك"، فقال: إني رجل من ⦗٣٩٨⦘ أخوالك من بني سعد بن بكر وإني رسول قومي إليك ووافدهم، وإني سائلك (فمشدد) (٤) (مسألتي) (٥) إياك (ومناشدك) (٦) (فمشيد) (٧) مناشدتي إياك، (قال: "خذ عليك) (٨) يا أخا بني سعد"، قال: فإنا وجدنا في كتابك وأمرتنا رسلك أن (نحج) (٩) البيت العتيق، فأنشدك أهو أمرك بذلك؟ قال: "نعم" (١٠).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے ایک دیہاتی خدمت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے بنو عبد المطلب کے بیٹے ! السلام علیکم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں وعلیک کہا۔ پھر اس اعرابی نے کہا کہ میں آپ کے ننہال یعنی قبیلہ بنو سعد بن بکر سے ہوں (یہ قبیلہ حضور کا رضاعی ماموں تھے) اور میں اپنی قوم کا آپ کی طرف بھیجا ہوا قاصد اور ان کا نمائندہ ہوں۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک قسم دینے لگا ہوں اور سوال کرنے لگا ہوں، اس قسم اور سوال کا جواب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کو دینا ہوگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے بنی سعد کے بھائی تو خود سے سوال کرلے۔ (یعنی قرابت کی وجہ سے حضور نے اپنے اور اس شخص میں کوئی فرق نہ رکھا) ۔ اس نے عرض کیا بیشک ہم نے آپ کی کتاب (مکتوب) میں پایا ہے اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قاصدوں نے حکم دیا ہے کہ ہم لوگ حج بیت اللہ کریں، میں آپ کو قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس کا حکم فرمایا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، ہاں۔