مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص أن يرميها قبل طلوع الشمس باب: جو حضرات طلوع شمس سے قبل رمی کرنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 15209
١٥٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد العزيز بن عبد الصمد العمي عن عطاء ابن السائب قال: رأيت أبا جعفر رمى الجمرة قبل طلوع الشمس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو طلوع شمس سے قبل رمی کرتے ہوئے دیکھا، او حضرت عطاء ، حضرت طاؤس، حضرت مجاہد، حضرت نخعی، حضرت عامر اور حضرت سعید بن جبیر جب بھی آتے رمی کرلیتے وہ اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے۔