مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان إذا استلم الحجر قبل يده باب: جو حضرات حجر اسود کے استلام کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں
حدیث نمبر: 15176
١٥١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن ابن (جريج) (١) عن محمد بن المرتفع قال: رأيت ابن الزبير وعمر بن عبد العزيز استلما الحجر، فأما أحدهما فقبل يده، والآخر مسح بها وجهه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن المرتفع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر اور حضرت عمر بن عبد العزیز کو دیکھا کہ آپ دونوں نے حجر اسود کا استلام کیا، پھر ان میں سے ایک نے ہاتھوں کو چوما اور دوسرے نے اپنے چہرے پر اپنے ہاتھ مل لیے۔
حواشی
(١) في [ن]: (جريح).