مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من قال: إذا لبد (أو) عقص أو (ضفر) فعليه الحق باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوںکو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
حدیث نمبر: 15118
١٥١١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه عن علي قال: من لبد أو عقص أو ضفر (١) فقد وجب عليه الحلق (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو بالوں کو گوندھے، یا چوٹی بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے۔
حواشی
(١) في [جـ، ص]: زيادة (بسير).
(٢) منقطع، أبو جعفر لا يروي عن علي.