مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15117
باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر بالوںکو گوندھے یا چوٹی بنائے یا مینڈھیاں بنائے تو اس پر ان کا حلق کروانا ہے
من قال: إذا لبد (أو) عقص أو (ضفر) فعليه الحق
حدیث نمبر: 15117
١٥١١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن العباس بن عبد اللَّه عن أبيه قال: خرجت مع خالتي ميمونة، فلبدت رأسي بعسل أو بغرا فتنشر، فشق علي وأنا محرم فسألتها، فقالت: إغمس رأسك في ماء مرارًا (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنی خالہ حضرت میمونہ کے ساتھ سفر حج پر نکلا، میں نے اپنے سر کو شہد یا گوند سے جما لیا، جس کی وجہ سے بال بکھر گئے، اور یہ مجھ پر دشوار ہوگیا حالانکہ میں حالت احرام میں تھا، میں نے آپ سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کہ اپنے سر کو پانی میں بار بار غوطہ دو ۔