مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
الرجل يموت ولم يحج وهو (موسر) باب: کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر دنیا سے رخصت ہو جائے
حدیث نمبر: 15060
١٥٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن (ثوير) (١) عن مجاهد عن ابن عمر قال: من مات وهو موسر (لم يحج) (٢) جاء يوم القيامة وبين عينيه مكتوب كافر (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کوئی شخص صاحب استطاعت ہونے کے باوجود حج کیے بغیر مرجائے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں حاضر ہوگا کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کافر لکھا ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (نوير)، وفي [ص]: (يونس).
(٢) في [ص]: (ولم يحج).