مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 15013

باب: محرم کون سا ہتھیار ساتھ رکھ سکتا ہے

في المحرم ما يحمل من السلاح

حدیث نمبر: 15013
١٥٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد وليس بالأحمر عن يونس بن أبي إسحاق عن أبي (السفر) (١) أنه دخل الحرم وعليه سيف متقلده، فلما دخل نزعه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو السفر حرم میں داخل ہوئے تو ان پر تلوار لٹک رہی تھی، جب وہ حرم میں داخل ہونے لگے تو تلوار اتار لی۔

حواشی
(١) في [ص]: (المسفر).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 15013
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 14625»