مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص أن يبيت ليالي منى بمكة باب: جو حضرات منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ گزارنے کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 15001
١٥٠٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن العباس بن عبد المطلب استأذن رسول اللَّه ﷺ أن يبيت بمكة ليالي منى، فأذن له من أجل سقايته (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عباس بن عبد المطلب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے منیٰ کی راتیں مکہ مکرمہ میں گزارنے کی اجازت چاہی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اجازت عطا فرما دی ان کے حاجیوں کو پانی پلانے کی ذمہ داری کی وجہ سے۔