مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يرى الإفراد ولا يقرن باب: جو حضرات حج افراد کرتے تھے اور قران نہیں کرتے تھے
حدیث نمبر: 14901
١٤٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن محمد بن أبي إسماعيل قال: خرجت مع إبراهيم ومعنا أصحاب لنا، فأحرموا جميعًا وجردوا الحج.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن ابو اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں ابراہیم کے ساتھ سفر پر نکلا ہمارے ساتھ ہمارے کچھ اور ساتھی بھی تھے، ہم سب نے مل کر حج افراد کے لیے احرام باندھا۔