حدیث نمبر: 14851
١٤٨٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي (عن سفيان) (١) عن الأعمش قال: رأيت أبا وائل وأصحابنا يجلسون يوم عرفة، فيتحدثون كما (كانوا) (٢) يتحدثون في (سائر) (٣) الأيام.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت الاعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ نو ذوالحجہ کے دن بیٹھے ہوئے ہیں، اور وہ اسی طرح آپس میں محو گفتگو ہیں جس طرح باقی دنوں میں ہوتے تھے۔

حواشی
(١) سقط من: [ص].
(٢) في [أ، ب، جـ، ص، ز]: زيادة (كانوا).
(٣) سقط من: [ص].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 14851
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14851، ترقيم محمد عوامة 14475)