مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص (للحاج) أن لا يضحي وما جاء في ذلك؟ باب: جن حضرات نے حاجی کو رخصت دی ہے کہ وہ قربانی نہ کرے
حدیث نمبر: 14769
١٤٧٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان أصحابنا يحجون ومعهم الأوراق والذهب، فما يذبحون شيئًا، وكانوا (يتركونه) (١) مخافة أن يشغلهم عن شيء من المناسك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب حج کرتے تو ان کے پاس سونا، چاندی ہوتا، لیکن وہ کچھ بھی ذبح نہ کرتے، وہ اس کو اس لیے ترک کرتے کہ کہیں وہ اس میں مشغول ہونے کی وجہ سے مناسک ترک نہ کردیں۔
حواشی
(١) في [ب]: (يتركون).