مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من رخص في ترك الرمل باب: جن حضرات نے رمل (اکڑ اکڑ کر چلنا) کے ترک کرنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 14738
١٤٧٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن أبي جعفر قال: إن شاء رمل وإن (شاء) (١) لم يرمل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر ارشاد فرماتے ہیں کہ (طواف کرنے والا) اگر چاہے تو رمل کرلے وگرنہ نہ کرے، اور حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں کہ اس میں گنجائش رکھی گئی ہے اگر چاہے تو رمل کرے وگرنہ نہ کرے لیکن میرے نزدیک رمل کرنا زیادہ پسندیدہ ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (لم يشأ).