حدیث نمبر: 14624
١٤٦٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر قال: جاء رجل فقال: (يا) (١) رسول اللَّه من أين يهل؟ قال: "يهل أهل المدينة من (ذي) (٢) (الحُلَيْفَة) (٣) (و) (٤) أهل الشام من (الجحفة) (٥)، وأهل نجد من قرن" (٦).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک شخص خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں حاضر ہوا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم کہاں سے احرام باندھیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مدینہ والے ذوالحلیفہ سے احرام باندھیں اور شام والے جحفہ سے احرام باندھیں اور نجد والے قرن سے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ یمن والے یلملم سے احرام باندھیں۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ص].
(٢) سقط من: [ن]، وفي [جـ]: (ذا).
(٣) في [ص]: (الحجة).
(٤) سقط من: [ص].
(٥) في [ص]: (الجفة).