مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
(في) رجل أحصر بالحج فبعث بهدي فلم ينحر حتى حل باب: کوئی شخص سفر حج میں محصور ہو جائے پھر وہ ھدی بھیج دے لیکن اس کی قربانی سے پہلے ہی وہ احرام کھول دے
حدیث نمبر: 14621
١٤٦٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن إبراهيم قال: يذبح شاة أو يطعم ستة مساكين أو يصوم ثلاثة أيام.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسا شخص یا تو بکری ذبح کرے یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلائے یا تین دن کے روزے رکھے۔