مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في خطبة النبي ﷺ أي يوم خطب باب: حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے کس دن خطبہ ارشاد فرمایا؟
حدیث نمبر: 14514
١٤٥١٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن (جابر) (١): أن النبي ﷺ أتى عرفات (حتى) (٢) إذا زاغت الشمس أمر (بالقصواء) (٣) فرحلت له، فأتى بطن الوادي فخطب الناس (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفات تشریف لائے، جب سورج زائل ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قصواء اونٹنی کا حکم فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اس پر کجاوا ڈالا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بطن وادی میں تشریف لائے اور لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا۔
حواشی
(١) في [ن]: (جار).
(٢) سقط من: [ف].
(٣) في [جـ، ص]: (بالقصوى).