مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 14511
باب: حرم کے جن پودوں اور درختوں کے کاٹنے کی اجازت دی گئی ہے
فيما رخص فيه من شجر الحرم
حدیث نمبر: 14511
١٤٥١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن ابن عباس: أن النبي ﷺ رخص في الإذخر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اذخر کے کاٹنے کی اجازت دی۔