مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان إذا رمى الجمرة مشى إليها باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب جمرات کی رمی کرے تو وہ پیدل چلے
حدیث نمبر: 14256
١٤٢٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (حفص) (١) بن غياث عن جعفر عن أبيه أن النبي ﷺ وأبا بكر وعمر كانوا يمشون إلى الجمار (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر جمرات کی طرف پیدل چل کر جاتے تھے اور علی رضی اللہ عنہ بن حسین بھی جمرات کی طرف پیدل چل جاتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ن]: (جعفر).