حدیث نمبر: 13933
١٣٩٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن (عمر) (١) بن عامر عن قتادة عن ابن عمر أنه قال: ما أبالي رميت الجمار بست أو بسبع (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ میں جمرات کی رمی چھ کنکریوں سے کروں یا سات سے کروں اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ جاہلیت میں بھی سات کنکریوں سے رمی کرتے تھے اور اسلام میں بھی سات سے کرتے ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ص، ن]: (عمير)؛ وانظر: رقم [١٣٩٤١].
(٢) منقطع؛ قتادة لا يروي عن ابن عمر.