مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كان يقول: إذا (دفع) الإمام من عرفة فلا بأس أن يقف حتى يذهب الزحام باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب امام عرفہ سے چلا جائے تو رش کے ختم ہو جانے تک عرفہ میں ہی قیام کرے اس میں کوئی حرج نہیں
حدیث نمبر: 13891
١٣٨٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن أبي حرة عن الحسن أنه سئل عن رجل وقف مع الإمام (أيحبس) (١) راحلته وقد نفر الإمام حتى يذهب الزحام؟ قال: لا بأس به.مولانا محمد اویس سرور
حسن سے دریافت کیا گیا کہ عرفہ میں امام کے چلے جانے کے بعد ایک شخص اپنی سواری کو روک کے رکھتا ہے یہاں تک کہ لوگوں کا اژدحام ختم ہوجائے ؟ آپ نے فرمایا : اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [ص]: (أحسن)، وفي [أ، ن]: (أتحبس).