مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13890
باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب امام عرفہ سے چلا جائے تو رش کے ختم ہو جانے تک عرفہ میں ہی قیام کرے اس میں کوئی حرج نہیں
من كان يقول: إذا (دفع) الإمام من عرفة فلا بأس أن يقف حتى يذهب الزحام
حدیث نمبر: 13890
١٣٨٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج قال: قلت لعطاء يقف الإنسان عشية عرفة بعد ما يدفع الإمام حتى يذهب زحام الناس؟ قال: لا بأس به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا : کوئی شخص عرفہ کی شام امام کے چلے جانے کے بعد لوگوں کے رش کے ختم ہونے تک عرفہ میں ہی قیام کرسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں اس میں کوئی حرج نہیں۔