مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في قوله تعالى: ﴿فجزاء مثل ما قتل من النعم﴾ باب: اللہ پاک کا ارشاد {فَجَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ} کی تفسیر کے متعلق جو وارد ہوا ہے
حدیث نمبر: 13845
١٣٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: ذو ميمون بن مهران في قتل الرجل الصيد وهو محرم، قال: ﴿(فَجَزَاءٌ) (١) مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ (يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ) (٢) هَدْيًا بَالِغَ الْكَعْبَةِ﴾: إن وجد الرجل من (جزاء) (٣) الصيد أهدى، وإن لم يجد فقيمة ثمنه، فيجعله طعاما يتصدق به على المساكين، فإن لم (يجد صام) (٤) عن طعام كل مسكين يومًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون بن مہران کے سامنے ذکر کیا گیا کہ محرم نے اگر شکار کرلیا آپ نے فرمایا اللہ پاک کا ارشاد ہے : { جَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ یَحْکُمُ بِہٖ ذَوَا عَدْلٍ مِّنْکُمْ ھَدْیًا بٰلِغَ الْکَعْبَۃِ } اگر وہ شخص شکار کی جزاء پالے تو وہ ذبح کر دے، اور اگر نہ پائے تو ثمن کے ساتھ قیمت متعین کرے، پھر اس سے کھانا لے اور مساکین پر صدقہ کر دے اور اگر مساکین نہ پائے تو ہر مسکین کے کھانے کے بدلے ایک روزہ رکھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ص، ن]: (جزاء).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ص، ز، ن].
(٣) سقط من: [ن، ف].
(٤) في [ص]: (يجده فصام)، وفي [جـ]: (يجد فصام).