حدیث نمبر: 13784
١٣٧٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عبد الملك عن عطاء قال: أتيت أنا وعبيد بن عمير الليثي عائشة وهي مجاورة بثبير (قال) (١): وكان عليها نذر أن تجاور شهرًا، قال: وكان عبد الرحمن أخوها يمنعها من ذلك، ويقول: جوار البيت وطواف به أحب إليّ وأفضل، قال: فلما مات عبد الرحمن خرجت (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت عبید بن عمیر اللیثی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے آپ مقام ثبیر میں مقیم تھیں، راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے نذر مانی تھی کہ وہ ایک ماہ تک قیام کریں گی، اور ان کے بھائی حضرت عبد الرحمن نے ان کو اس سے منع فرمایا اور فرماتے تھے کہ بیت اللہ میں قیام کرنا اور اس کا طواف کرنا میرے نزدیک اس سے افضل اور بہتر ہے، راوی کہتے ہیں جب حضرت عبد الرحمن کی وفات ہوئی تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نکلیں۔
حواشی
(١) سقط من: [ص].