مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في هدي التطوع يؤكل منه أم لا؟ باب: نفلی قربانی کو خود کھا سکتا ہے کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 13670
١٣٦٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا لا يأكلون من شيء جعلوه للَّه، ثم رخص لهم أن يأكلوا من الهدي والأضاحي وأشباهه.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام جو چیز اللہ تعالیٰ کے لیے قربان کرتے تھے پھر اس میں سے خود تناول نہ کرتے تھے، پھر ان کو اجازت دے دی گئی کہ وہ ھدی اور قربانی کے جانور اور اس جیسی دوسری چیزوں کو خود بھی کھا سکتے ہیں۔