مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في (صيام) السبعة (أتفرق) (أم توصل) باب: سات روزے لگاتار رکھے گا یا الگ الگ دن بھی رکھ سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 13453
١٣٤٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حفص عن حجاج عن عطاء قال: ﴿وَسَبْعَةٍ (١) إِذَا رَجَعْتُمْ﴾ [البقرة: ١٩٦]، قال: إن شاء صامها في الطريق، وإن شاء بمكة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء قرآن پاک کی آیت { وَسَبْعَۃٍ إذَا رَجَعْتُمْ } کے متعلق فرماتے ہیں اگر چاہے تو وہ سات روزے راستہ میں رکھ لے اور اگر چاہے تو مکہ میں رکھ لے۔
حواشی
(١) في [ص]: زيادة (قال).