مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13430
باب: جو حضرات حالت احرام میں نکاح کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
من كره أن يتروج المحرم
حدیث نمبر: 13430
١٣٤٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن هشام بن (سعد) (١) عن عطاء الخُرَاسَانِيّ قال: قلت لسعيد بن المسيب: إن عكرمة يقول: (تزوج) (٢) النبي ﷺ وهو محرم، فقال: كذب.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء خراسانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے عرض کیا کہ حضرت عکرمہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حالت احرام میں نکاح فرمایا تھا، آپ نے فرمایا : انہوں نے غلط کہا۔
حواشی
(١) في [ص]: (سعيد).
(٢) في [ص]: (تتزوج).