مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13429
باب: جو حضرات حالت احرام میں نکاح کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
من كره أن يتروج المحرم
حدیث نمبر: 13429
١٣٤٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن قدامة بن موسى قال: زوجني أهلي وأنا محرم، فأرسلنا إلى سعيد بن المسيب فقال: المحرم لا ينكح ولا يُنكح.مولانا محمد اویس سرور
حضرت قدامہ بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ میرے گھر والوں نے حالت احرام میں میرا نکاح کر دیا، ہم نے حضرت سعید بن المسیب کے پاس پیغام بھیجا تو آپ نے فرمایا : محرم نہ نکاح کرے گا اور نہ ہی نکاح کروائے گا۔