مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
فيما يتداوى المحرم وما ذكر فيه باب: محرم کی علاج کے لیے استعمال کرنے والی چیزوں کا ذکر
حدیث نمبر: 13378
١٣٣٧٨ - [[حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن مغيث البجلي قال: أصابني شقاق وأنا محرم، فسألت أبا جعفر، فقال: ادهنه بما كنت تأكل] (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیث البجلی کہتے ہیں کہ حالت احرام میں میرے ہاتھ پاؤں پھٹ گئے، میں نے حضرت ابو جعفر سے دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : جو چیز تو کھاتا ہے اس کو اس پر مل لے اور اس کی مالش کرلے۔
حواشی
(١) سقط الخبر من: [جـ].