مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
من كره المصبوغ للمحرم باب: جنہوں نے محرم کے لیے رنگا ہوا لباس پہننے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 13314
١٣٣١٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن ابن عمر (رفعه) (١) قال: لا يلبس (المحرم) (٢) ثوبًا مسه ورس ولا زعفران (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : محرم ورس میں رنگا ہوا یا زعفران میں رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے۔
حواشی
(١) في [ز]: (يرفعه).
(٢) سقط من: [أ، ب، ن].