مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الكلام من (كرهه) في الطواف باب: دوران طواف جن حضرات نے بات چیت کرنے کو ناپسند کیا ہے
حدیث نمبر: 13257
١٣٢٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا حميد بن عبد الرحمن عن موسى بن أبي الفرات قال: قال طاوس: إني لأعدها غنيمة أن أطوف بالبيت (سبوعًا) (١) لا يكلمني أحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں اس بات کو غنیمت سمجھتا ہوں کہ میں طواف کے سات چکر پورے کرلوں لیکن میرے ساتھ کوئی شخص بات نہ کرے۔
حواشی
(١) في [ن]: (أسبوعًا).