مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
ما يجب عليه من الهدي إذا جمع بينهما فأحصر باب: جب حج اور عمرے کا اکٹھا احرام باندھے اور پھر وہ محصور ہو جائے تو اس پر کتنی ہدیاں بھیجنا لازم ہے؟
حدیث نمبر: 13245
١٣٢٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) معتمر عن ليث عن طاوس وعطاء قالا: إذا جمع بين عمرة وحج فحبسه مرض أجزأه لهما هدي واحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس اور حضرت عطاء فرماتے ہیں جب کوئی شخص حج اور عمرے کا احرام باندھے پھر اس کو بیماری لاحق ہوجائے تو اس کے حج اور عمرہ کی طرف سے ایک ھدی کافی ہوجائے گی۔
حواشی
(١) في [جـ، ص]: (نا).