مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل يجمع بين الحج والعمرة فيحصر ما عليه في قابل؟ باب: کوئی شخص حج قران کی نیت سے نکلے پھر وہ محصور کر دیا جائے، تو اس پر آئندہ سال کیا ہے؟
حدیث نمبر: 13239
١٣٢٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة عن حماد في رجل أهل بعمرة وحجة فأحصر؟ قال: (يبعث) (١) بالهدي، فإذا بلغ الهدي محله (أحل، وعليه) (٢) حجة وعمرتان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جو حج اور عمرہ کا اکٹھا احرام باندھے پھر وہ محصور کردیا جائے تو وہ ھدی بھیج دے گا جب ھدی اپنے مقام تک پہنچ جائے تو وہ احرام کھول دے گا اور اس پر آئندہ سال دو عمرے اور ایک حج ہے اور حضرت حکم فرماتے ہیں اس پر آئندہ سال تین عمرے اور ایک حج ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ن]: (بعث).
(٢) في [ص]: (حل وعليه)، وفي [أ]: (يحل حجه)، وفي [ب]: (احل حجة)، وفي [جـ]: (قال وعليه)، وفي [ز]: (أحل قال وعليه).