مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الحج
في الرجل والمرأة يجعل عليهما نذرا أنا يحج ولم يكن حج باب: کوئی مرد یا عورت حج کرنے کی نذر مانے لیکن اس نے پہلے نہ حج کیا ہوا ہو
حدیث نمبر: 13173
١٣١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا المحاربي عن ليث عن مجاهد في رجل كانت عليه يمين في الحج ولم يحج حجة الإسلام، (فيسر) (١) له الحج، قال: يجزئ منهما، فإن قدر على شيء فليحج.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کسی شخص نے حج کرنے کی قسم اٹھائی ہے اور اس نے (ایک دفعہ) اسلام کا حج ابھی تک نہ کیا ہو پھر اس کو حج کا موقع مل جائے تو وہ ایک حج دونوں کی طرف سے ادا ہوجائے گا، پھر بعد میں اگر وہ کسی چیز پر قادر ہوجائے تو اس کو چاہئے کہ دوبارہ حج کرلے۔
حواشی
(١) في [ن]: (فليس).