مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 13164

باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ ہر مہینے میں عمرہ ہے اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب چاہے عمرہ کر سکتا ہے؟

في العمرة من قال: في كل شهر ومن قال: متى (ما) (شئت)

حدیث نمبر: 13164
١٣١٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن سفيان عن حجاج قال: سألت عطاء عن العمرة في الشهر مرتين قال: لا بأس.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے مہینے میں دو عمروں کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الحج / حدیث: 13164
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 12879»